اسرائیلی ربی کا فلسطینیوں کے وجود سے انکار

—فائل فوٹو

اسرائیلی ربی نے فلسطینی قوم کے وجود سے انکار کر دیا، غزہ سمیت تمام فلسطین کو اسرائیلی سرزمین قرار دے دیا۔

اشتعال انگیز بیان میں اسرائیل کے چیف ربی ڈیوڈ یوسف نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نہ تھی نہ ہے، اس سرزمین پر ان کا کوئی حق نہیں۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کے شہر یہودیوں کے ہیں، غزہ تباہ ہو گا اور یہاں یہودی قوم بسے گی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی ظالمانہ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

الخلیل کے علاقے میں فلسطینی کسان کے گدھے کو گاڑی سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے بے رحمانہ طریقے سے ہلاک کر دیا۔