تاپسی نے والدین، تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردیں، کنگنا رناوت

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو سستی کاپی کہہ دیا اور الزام لگایا کہ اداکارہ نے اُن کے والدین اور تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردی ہیں۔

کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیا اور انہیں بی گریڈ کہا اور الزام لگایا کہ وہ اپنی فلم کے لیے صرف کنگنا کے نام کا سہارا لے کر خبروں میں رہنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے تاپسی پنوں پر تمام حدیں پار کرنے اور بے شرمی سے اُن کی تربیت کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا، میرے خیال میں تمام والدین اپنے بچوں کی تربیت کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی والدین کو بحث میں نہیں گھسیٹتی ہوں، ہمیشہ کی طرح میڈیا کےلیے صرف کنگنا رناوت ہی سرخیوں کا ذریعہ ہے۔

اس سے قبل حالیہ انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا تھا کہ ان کے اور کنگنا کے درمیان کبھی ذاتی ملاقات نہیں ہوئی، میری تربیت اور گفتگو کا انداز کنگنا رناوت سے بالکل مختلف ہے۔

اداکارہ نے سیاست میں آنے کے امکان کی تردید کی اور کہا کہ وہ اس کےلیے بہت حساس ہیںاور فی الحال صرف فلموں پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

دونوں اداکاروں کے درمیان 2019ء میں لفطی جنگ شروع ہوئی تھی، اس وقت فلم نگری میں اقربا پروری کا تنازع گرم تھا۔