گھر کے احاطے میں اہل خانہ پر پولیس کا تشدد، میاں بیوی، بیٹی کو مارا گیا

بہاولپور کے علاقے سنجر میں گھر کے احاطے میں اہل خانہ پر پولیس نے تشدد کیا۔

اہلخانہ نے الزام لگایا کہ بجلی چوری کی شکایت پر واپڈا نے جرمانہ عائد کیا تھا، جرمانے کی ادائیگی کے باوجود پولیس گھر میں گھس گئی، ایس ایچ او سمیت کچھ اہلکار وردی اور کچھ سادہ لباس میں تھے۔

متاثرہ خاندان کی لڑکی نے ویڈیو میں الزام لگایا کہ میری والدہ اور بہن پر تشدد کیا گیا، والد کو ڈنڈوں سے مارا گیا، ایک دن غیر قانونی قید میں بھی رکھا، صلح کی من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

متاثرہ اہلخانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ترجمان ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ تشدد کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا، ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کی قیادت میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔