آزاد کشمیر سے متعلق احتجاج، 59 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آزاد کشمیر سے متعلق احتجاج کیس میں 59 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج سکندرخان نے سیکٹر ایف 10 میں کشمیر کے حق میں مظاہرے کے کیس میں 59 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے 60 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کی، جن میں سے 59 کی شناخت ہوئی، پراسیکیوشن نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تین روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔