پڑوسی ممالک سے خطے کے نئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق متعدد پیغامات ملے ہیں، ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف(فائل فوٹو)۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے خطے کے نئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق متعدد پیغامات ملے ہیں۔ 

تہران سے جاری اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ پیغامات میں خطے میں معاشی تعاون کی تشکیل پر بھی بات کی گئی ہے، امریکی دھونس نے ہر اتحادی ملک کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ امریکا نے صرف اسرائیل کی خاطر اپنے اتحادیوں کے مفادات کو نظر انداز کیا، امریکی اقدامات سے اتحادی ممالک کو اپنی بقا خطرے میں محسوس ہوئی۔ 

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں آزادانہ طور پر بنا نظام ہی حقیقی معنوں میں امن دے سکتا ہے۔