بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے وزن میں اضافہ دیکھ کر مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلانا شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں 45 سالہ کرینہ کپور کی جِم کے باہر سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مداحوں نے ان کے بڑھے ہوئے وزن کو نوٹ کیا اور ان کے تیسرے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
یہ افواہیں اس قدر پھیلیں کہ اداکارہ کے ذرائع کو وضاحت دینا پڑ گئی۔
افواہیں پھیلنے کے فوراً بعد کرینہ کپور کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا ‘ہندوستان ٹائمز’ کو اداکارہ کے تیسرے حمل کی افواہوں پر وضاحت کی اور ان باتوں سے متعلق کہا کہ یہ بالکل بھی درست نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے واضح کیا تھا کہ میں مزید بچے نہیں چاہتی۔
واضح رہے کہ کرینہ اور ان کے شوہر اداکار سیف علی خان 2 بچوں تیمور اور جہانگیر کے والدین ہیں۔