اسٹنٹ مین کو دل کا دورہ، سلمان خان کو مشکل سین خود کرنا پڑیں گے

سلمان خان— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی ڈبل (اسٹنٹ مین) کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے باعث اب وہ ایکشن سین نہیں کر سکیں گے اور اب سلو بھائی کو خود ہی مشکل سین کرنا پڑیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم جسے عارضی طور پر SVC63 کا نام دیا گیا ہے کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے باڈی ڈبل (ان کی جگہ ایکشن مناظر کرنے والے اداکار) کو شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرنے والے شخص کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بارے میں بعد میں پتہ چلا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ کچھ وقت کے لیے ایکشن مناظر کی شوٹنگ نہیں کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد سلمان خان نے فلم کے کچھ ایکشن مناظر خود ہی شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلم کی شوٹنگ کے شیڈول پر کوئی اثر نہ پڑے۔

بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ سلمان خان اس صورتِ حال کے بعد خود بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور بہت متحرک ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ فلم کے شیڈول میں تاخیر نہ ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے ایکشن مناظر خود شوٹ کروانے کے معاملے پر فلم کی انتظامیہ بھی احتیاط کے ساتھ پلاننگ کر رہی ہے۔