کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں گوردوارے پر حملے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق ایڈمنٹن میں سکھ گوردوارے پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی عمر 75 اور 51 سال ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کینیڈین پولیس کا ہیٹ کرائمز یونٹ بھی واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
گوردوارہ انتظامیہ کے مطابق حملہ آور نے پہلے مذہبی پیشوا اور پھر 1 معمر رضا کار پر حملہ کیا۔