امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر کی اہلیہ نینسی کسنجر 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نینسی کسنجر کی موت جمعرات کو ساؤتھ کینٹ کے علاقے میں واقع ان کے گھر پر ہوئی۔
ہنری کسنجر اور نینسی کسنجر کی شادی 1974ء میں ہوئی تھی۔
نینسی کسنجر اکثر اپنے شوہر ہنری کسنجر کے ساتھ ڈپلومیٹک دوروں پر بھی جایا کرتی تھیں۔
یاد رہے کہ امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر نومبر 2023ء میں 100 برس کی عمر میں انتقال کر چکے ہیں۔