اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود آبادکاری منصوبے پر کام شروع کر دیا: امریکی میڈیا

—فائل فوٹو 

اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود آبادکاری کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق منصوبے کا مقصد مشرقی بیت المقدس سے مغربی کنارے تک یہودی بستیوں کا بلاک قائم کرنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آبادکاری منصوبہ مکمل ہونے کی صورت میں مغربی کنارہ شمالی اور جنوبی حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔

اقوامِ متحدہ میں فلسطینی سفیر نے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک اور غیر ذمے دارانہ قرار دیا ہے۔

مصر نے بھی اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے منصوبہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدر لینڈز، ناروے اور کینیڈا نے بھی اسرائیلی آبادکاری کا فیصلہ ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔