5 ماہ پہلے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی شرط ناکام ہوئی، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 14 سال پہلے ایران پر لگائی گئی تاریخ کی سب سے تباہ کن پابندیاں ناکام ہوئیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ8 سال پہلے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوئی، 5 مہینے پہلے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی شرط بھی ناکامی کا شکار ہوئی۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آج ایران پر معاشی سطح پر اب تک کا سب سے کاری وار کیا گیا ہے، اس اقدام کا بھی ناکام ہونا طے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ سب پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، وہی بکواس، بس کردار بدل گئے ہیں۔