امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس فوجیوں اور پولیس کو تنخواہ دینے کے لیے رقم نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران میں افراط زر ساڑھے تین سو فیصد ہے، ایرانی حکومت کے پاس رقم نہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ڈیل تو کرنا چاہیں گے مگر وہ درست ڈیل کرنے کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے ایران کے اگلے اقدامات تک انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا اشارہ دیدیا۔