امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان

امریکا اور امارات نے  ٹیلون سائنپس (Talon Synapse) کے نام سے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان کردیا۔

ابوظبی میں امریکی اماراتی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔ 

ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی پر کام کرے گی، اس کی انٹیلیجنس معاونت اور اہم تنصیبات کے تحفظ پر توجہ ہوگی جبکہ علاقائی سیکیورٹی کی نگرانی بھی ٹاسک فورس کی ترجیح ہوگی۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ  ٹیلون سائنپس ٹاسک فورس جلد کام شروع کرے گی۔