ارجن رامپال نے گیبریلا سےسادگی کے ساتھ شادی کرلی

بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے اپنی دیرینہ دوست اور فیشن ڈیزائنر گیبریلا ڈی میٹریڈس کے ساتھ سادگی کے ساتھ شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 53 سالہ ارجن رامپال نے 39 سالہ گیبریلا ڈی میٹریڈس کے ساتھ گوا میں کورٹ میرج کی ہے۔

جوڑے نے گوا کے سب رجسٹرار کے دفتر میں قریبی دوستوں کی موجودگی میں اپنی شادی ریاست کے یونیفارم سول کوڈ کے تحت رجسٹرڈ کرائی ہے۔

اس کےلیے جوڑے نے 15 دن کی مخصوص مدت کی قانونی چھوٹ بھی حاصل کی، انہیں شادی کا سرٹیفکیٹ 15 دن بعد ملے گا۔

ارجن رامپال اور گیبریلا 2018ء سے ایک ساتھ ہیں اور ان کے 2 بیٹے ہیں، گزشتہ سال ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اداکار نے اپنی منگنی کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل ارجن رامپال نے 1998ء میں سابق سپر ماڈل مہر جیسیا سے پہلی شادی کی تھی، جوڑے کے درمیان 20 سال بعد طلاق ہوگئی، دونوں دو بیٹیوں کے والدین ہیں۔

ان کے بیٹوں کے نام 24 سالہ مہیکا اور 21 سالہ مائرہ ہیں جبکہ بیٹوں کے نام 7 سالہ اریک اور 3 سالہ اریو ہیں۔