پیلٹ گن سے زخمی نوجوان کے ہمراہ راہول گاندھی کا پولیس اسٹیشن پر دھرنا

تصویر سوشل میڈیا۔

طلبہ مظاہروں کے دوران پیلٹ گن سے زخمی نوجوان کے ہمراہ بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے نئی دلی میں پولیس اسٹیشن پر دھرنا دیا۔ 

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ طالبعلم ساحل کو چھرے لگے، ایف آئی آر درج ہونے تک احتجاج کریں گے۔ 

راہول گاندھی نے کہا کہ 14 اگست کو 7 صفحات کی شکایت دی۔ زخمی نوجوان نے بتایا کہ ایف آئی آر اب تک درج نہیں کی گئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی سمیت کانگریس کے کئی رہنما اور کارکن بھی تھانے پہنچ گئے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا کہ ساحل کی تحریری شکایت کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔