امریکی ماہرِ تعلیم ناتھن کوفناس کو معطل کیوں کیا گیا؟

— تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کیمبرج یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جیسن آرڈی پر علمی سرقے کے الزامات لگانے والے ماہرِ تعلیم کو معطل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیلجیئم کی گینٹ یونیورسٹی نے امریکی ماہر تعلیم ناتھن کوفناس کو معطل کر دیا۔

ناتھن کوفناس جیسن آرڈی کے علمی کام اور کامیابیوں پر سوالات اٹھانے والوں میں شامل تھے۔

گینٹ یونی ورسٹی کا کہناہے کہ ناتھن کوفناس کو احتیاطی اقدام کے طور پر ابتدائی تادیبی تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کیا گیا ہے، تاہم یونیورسٹی نے اس اقدام کی مزید وجوہات بیان نہیں کیں۔

ناتھن کوفناس کے خلاف امتیازی سلوک کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔

سابق پرفیسر جیسن آرڈی گزشتہ جمعے کو لندن میں 41 برس کی عمر میں مردہ پائے گئے تھے، موت سے قبل جیسن آرڈی نے علمی سرقے کے الزام کی تردید کی تھی۔