مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان کا اعزاز اپنے نام کر لیا، جس کے بعد وہ بین الاقوامی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی چوتھی پاکستانی خاتون بن گئیں۔
مصباح ارشد کو یہ اعزاز ایک مسابقتی انتخابی عمل کے بعد ملا ہے۔
فلپائن میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان مس یونیورس فرنچائز کے مالک جوش یوگن نے مصباح ارشد کو آفیشل سیش پہنائی، جبکہ سابق ٹائٹل ہولڈر روما ریاض نے انہیں تاج پہنایا۔
نفسیات کی تعلیم حاصل کرنے والی مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان بننے کے سفر کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیا۔
مصباح ارشد کا کہنا ہے کہ اس سفر کے دوران مختلف لوگوں سے ملاقات نے مجھے انسانیت اور زندگی کے بارے میں اہم اسباق سیکھنے کا موقع دیا۔
نو منتخب مس یونیورس پاکستان نے اپنے تمام حامیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آنے والے سفر کے ہر لمحے سے بھرپور لطف اندوز ہونے کا ارادہ رکھتی ہوں۔