مقبوضہ بیت المقدس میں نئی یہودی آباد کاری، او آئی سی کی شدید مذمت

—فائل فوٹو 

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے مقبوضہ بیت المقدس میں نئے یہودی آبادکاری یونٹس کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا ہے کہ یہ اقدام نوآبادیاتی آبادکاری، الحاق، جبری نقل مکانی اور مقبوضہ علاقوں میں زمینی حقائق تبدیل کرنے کے تسلسل کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئی یہودی بستیاں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی، سیاسی اور آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش ہیں۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاریاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

حسین ابراہیم طہٰ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر مجبور کرے۔