وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 100 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثہ کیمرون کی سرحد کے قریب زیمبوئے گاؤں میں پیش آیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی کان بیٹھ جانے کے واقعے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق کان بیٹھنے کی وجوہات اور اسے چلانے والوں کا تعین کرنے کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کیمرون کی جانب سے بھی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔