شمالی کوریا نے مشرقی سمندر کی جانب نامعلوم پروجیکٹائل فائر کر دیا: جنوبی کورین فوج

—فائل فوٹو

جنوبی کورین فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی سمندر کی جانب نامعلوم پروجیکٹائل فائر کیا ہے۔

جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جو میزائل فائر کیا ہے وہ بیلسٹک ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے پیانگ یانگ سے کم فاصلے تک مار کرنے والے تقریباً 10 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔