آج نئے بنگلادیشی صدر کا انتخاب، حکمراں جماعت کے امیدوار مضبوط

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

بنگلادیش میں آج نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے مرزا فخرالسلام عالمگیر صدارتی انتخاب کے مضبوط امیدوار ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق 11 جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد نے اولی احمد کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے منتخب صدر جمعے کی شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

سابق صدر محمد شہاب الدین گزشتہ سال اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، انہیں معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا۔