ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ

فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے معاملات کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سفارتی رجحانات پر بھی آرا کا تبادلہ کیا گیا، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ صورتحال کے مختلف زاویوں پر بات چیت کی۔ 

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ مشاورت اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔