شدید بارشیں، حادثات میں 10 افراد ہلاک

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

چین کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث 21,784 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

صوبہ سیچوان میں بارش کے باعث مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

گوانگشی کے علاقے میں تعمیراتی مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے۔