پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا کاروبار مسلسل دوسرے روز سیاسی تشویش کے زیراثر رہا۔ دو دن کی تشویش انڈیکس کو ساڑھے تین ہزار پوائنٹس گرا چکی ہے۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا، کاروبار کے ابتدائی چند گھنٹوں میں انڈیکس میں تقریباً ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ جو کاروبار اختتام تک ایک ہزار 109 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 76 ہزار 846 پر بند ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری دن میں ہائی نیٹ ورتھ انویسٹرز نے اپنا مال بیچا ہے۔ جبکہ چھوٹے سرمایہ کاروں نے خریداری کی۔
حصص بازار کا کاروباری حجم دو دن ایک ارب شیئرز سے زائد رہنے کے بعد آج 78 کروڑ ہوگیا۔ آج ہوئے کاروبار کی مالیت 39 ارب روپے رہی۔
اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار اختتام پر 91 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 814 ارب روپے ہوگئی ہے۔