پارٹی کارکن ایسا قدم نہ اٹھائیں کہ بانی کے علاج میں مشکلات ہوں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائیں جس سے بانی کے علاج میں مشکلات ہوں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے، یہ فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ علاج کے معاملے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، صحت کے معاملے کو سیاسی طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی ممبران اور کارکنان سے درخواست ہے کہ اسپتال کے باہر مجمع نہ لگائیں، ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائیں کہ جس سے بانی پی ٹی آئی کے علاج میں مشکلات ہوں۔