امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
امریکی دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور ایران کے حملوں کے جواب میں مربوط کارروائی پر تبادلۂ خیال کیا۔
مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نہ کوئی بات چیت جاری ہے اور نہ ہی کوئی مذاکرات طے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ ہے اور وہاں موجود بارودی سرنگیں بھی صاف کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے میں ناکامی کے بعد امریکا اب ایرانی شرائط پر مذاکرات کے لیے منتیں کر رہا ہے۔