سینیٹر رانا ثناء کی کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرا سے ملاقات

وزیر بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کامن ویلتھ گیمز 2026ء کی برانز میڈلسٹ باکسر فاطمہ زہرا سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) یار محمد بھی موجود تھے، رانا ثناء نے فاطمہ زہرا کو شاندار کارکردگی پر انعامی رقم کا چیک پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے برانز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی خاتون باکسر کی محنت، عزم اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کو قابل تحسین قرار دیا۔

پی ایس بی نے بھی فاطمہ زہرا کی کامیابی کو سراہا اور اُن کی مستقبل کی مزید کامیابیوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔