بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا، اداکار کی ٹیم نے تصدیق کردی۔
ممبئی کی فیملی کورٹ آمد کے بعد گووندا کے منیجر نے تصدیق کی کہ 59 سالہ سنیتا آہوجا نے اپنا طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنیتا آہوجا فیملی کورٹ میں بیٹے یشوردھن آہوجا کے ہمراہ دیکھی گئیں، جس کے بعد اُن کی شادی شدہ زندگی سے متعلق نئی قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔
اس معاملے پر پاپارازی نے سنیتا آہوجا سے عدالت آمد کی وجہ سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’ برتھ ڈے منانے آئی تھی‘۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تاحال تشویش کی کوئی بات نہیں، گووندا کے منیجر ششی سنہا نے کہا کہ سب لوگ ڈر کیوں رہے ہیں؟ سنیتا جی نے اپنا کیس واپس لے لیا ہے، یہ خوشی کی بات ہے۔
عدالت میں سنیتا کے سخت رویے پر ششی نے جواب دیا کہ ’وہ اتنے غصے میں نظر آئیں تو سب نے سمجھا ہوگا کہ کوئی مسئلہ ہوا ہے لیکن اب جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔
ذرائع کے مطابق سنیتا آہوجا نے 5 دسمبر 2024ء کو فیملی کورٹ میں ہندو میرج ایکٹ کے تحت بے وفائی، بدسلوکی اور علیحدگی کو بنیاد بناتے ہوئے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔
گووندا اور سنیتا آہوجا 19987ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اُن کے 2 بچے 37 سالہ ٹینا آہوجا اور 29 سالہ ریشوردھن ہیں۔