پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

—فائل فوٹو

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جس کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں میچز لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں۔

مجوزہ شیڈول میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے، تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے کر اعلان کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورے میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا ہیں، سری لنکا کے ساتھ سیریز کے وینیوز اور تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔