سعودی کابینہ کا اجلاس، بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کی مذمت

فائل فوٹو

خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل اور فعال ہونے کا خیرمقدم کیا گیا۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں کمرشل بحری جہازوں اور ٹینکروں پر بار بار ایرانی حملوں کی سخت مذمت کی گئی۔

سعودی کابینہ نے کہا کہ یہ حملے بحری سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔