امریکیوں سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی: ترجمان پاسدارانِ انقلاب

— فائل فوٹو

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکیوں سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

اپنے ایک بیان میں حسین محبی نے کہا ہے کہ سفارتی معاملات وزارتِ خارجہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی ذمے داری ہیں، امریکا سے سفارتی ذرائع کے ذریعے بھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سفارتی بات چیت کا فقدان امریکا کی جانب سے وعدہ خلافیوں کا نتیجہ ہے، صدر ٹرمپ کے بیانات تیل کی قیمتوں کو عارضی طور پر کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔

حسین محبی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے خیالی تصورات میدانِ جنگ میں ان کی مدد نہیں کریں گے، امریکا کے پاس واحد راستہ شکست تسلیم کرنا اور ایرانی شرائط قبول کرنا ہے۔