لیبر حکومت کی نئی اصلاحات کے تحت برطانوی اہل باشندوں کو نقد ادائیگیوں کی بجائے تھراپی اور صحت مند کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
لیبرز ویلفیئر ریفارمز کے تحت کیش کے بجائے فوائد پر برطانویوں کو امداد کی دوسری شکلیں پیشکش کی جائیں گی۔
وزیر اعظم اینڈی برنہم نے بیلوننگ ویلفیئر بل کو کم کرنے کے بارے میں سنجیدہ اقدامات تیز کرنے کا دعویٰ کیا ہے مگر لیبر کے بائیں بازو کی طرف سے کٹوتیوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے مستر دکیاگیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹیفن ٹمز کی طرف سے (پی آئی پی) جو کہ انگلینڈ اور ویلز میں معذوری کا بنیادی فوائد میں سرفہرست ہے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی ضروریات اور اضافی اخراجات نمایاں طور پر مختلف ہوتے ہیں پی آئی پی زندگی گزارنے میں معاون ہے مگر ابھی تک واضح نہیں کہ اسکے بدلے مدد کی دوسری شکلیں زیادہ موثر ہونگی یا نہیں۔
گڈ گروتھ فاؤنڈیشن تھنک ٹینک کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً نصف دعویدار علاج اور صحت بخش کھانے جیسی خدمات کے بدلے سالانہ1 ہزار پاؤنڈز کی ادائیگی کے حقدار ہوں گے۔
انگلینڈ اور ویلز میں پی آئی پی کا دعویٰ کرنے والے لوگوں کی تعداد پہلی بار 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، دعویداروں کی تعداد 2019 سے تقریباً دگنی ہو چکی ہے۔