عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4395 ڈالرز فی اونس پر برقرار ہے۔
گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔