برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر جانے والے جہاز کو میزائل لگا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق میزائل لگنے سے جہاز کے انجن اور عملے کو نقصان پہنچا ہے، جہاز کے عملے کو عمانی کوسٹ گارڈ مدد فراہم کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے ابتدائی طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں کہ یہ میزائل حملہ کس کی جانب سے کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز پر نہ ختم ہونے والے بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اپنی سلامتی پر توجہ دیں۔
تہران سے جاری کیے گئے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ اپنی سلامتی یقینی بنانے کے بارے میں سوچیں تاکہ انہیں فرار کے لیے کسی ٹرک میں نہ چُھپنا پڑے۔