ملائشیا کی توانائی کمپنی پیٹروناس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد توفیق نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما میں بین الاقوامی ایل این جی مارکیٹ سخت بحران کا شکار ہوسکتی ہے.
محمد توفیق کا کہنا تھا کہ اگر سردیوں سے پہلے یورپ کے گیس کے ذخائر مزید متاثر ہوئے تو صورت حال مزید سنگین ہوجائے گی.
ملائیشین کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک اپنی توانائی کی ضرورت کے لیے باہر سے آنے والی گیس اور تیل پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے تنازع کی وجہ سے یہ انحصار خطرے میں پڑگیا ہے، بحران سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کرنی ہوں گی، تاکہ مستقبل میں طلب اور رسد کے بڑھتے ہوئے فرق کو کم کیا جاسکے۔