امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی این این کی صحافی پر برس پڑے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سی این این کی صحافی نے سوال کیا تو صدر ٹرمپ نے پہلے نظرانداز کرنے کی کوشش کی پھر کہا کہ تم بہت شور مچانے والی جعلی رپورٹر ہو جو جھوٹی خبریں دیتی ہے۔
خاتون صحافی صدر سے جنوبی کوریا سے متعلق سوال پوچھتی رہی تھیں تاہم صدر ٹرمپ نے اسے بے ادب کہہ کر نظرانداز کردیا۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یو ایس ایس لنکن پر کھانا کم ہونے سے متعلق خبر بھی سی این این نے دی تھی جو جھوٹی خبر ہے اور دعویٰ کیا کہ یو ایس ایس لنکن پر ہر چیز ٹھیک ہے۔