ترک صدر کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، ایران اور غزہ جنگ پر گفتگو

فائل فوٹو

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، ایران اور غزہ میں جاری جنگوں اور پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا اہم ہے، سفارت کاری سے فائدہ اٹھائیں، ترکیے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

صدر اردوان نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر ایسے وقت میں حملے کررہا ہے جب امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا نفاذ ہونا تھا۔