امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے پاسداران انقلاب کے ساتھ براہِ راست پسِ پردہ رابطے ہوئے ہیں، جبکہ پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹ اور خیالی بات ہے، ایسے بیانات سے ٹرمپ تیل و گیس کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس شکست تسلیم کرنے اور ایرانی شرائط ماننے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
ایک اور بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انھیں نہیں لگتا کہ جیسا معاہدہ وہ ضروری سمجھتے ہیں ویسا معاہدہ ایران امریکا سے کرے گا۔