ٹیکسلا، خاتون ٹک ٹاکر کا قتل، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

ٹیکسلا میں خاتون ٹک ٹاکر کے قتل کے شبے میں پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کے قتل کے الزام میں مشتبہ افراد کو ٹیکسلا، اٹک اور خیبر پختونخوا سے حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زیر حراست افراد نامزد ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید کے قریبی عزیز ہیں، جو ملزمان سے رابطے میں تھے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی جگہ کی جیوفینسنگ بھی کروالی ہے، مقتولہ کا موبائل فون بھی فرانزک کے لئے بجھوا دیا گیا۔

خاتون ٹک ٹاکر کو 2 روز قبل ٹیکسلا میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے۔