نارویجیئن پارلیمنٹ کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مظاہرہ

نارویجیئن پارلیمنٹ کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بانی کی صحت خراب ہے، کوئی میڈیکل سہولت میسر نہیں ان کو نہ فیملی نہ ہی ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت ہے۔

اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض آصف ملک اور میاں جمیل اصغر نے انجام دیے جبکہ سلطان اصغر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔

تقریب سے پاکستان تحریکِ انصاف ناروے کے صدر عمران بشیر خان،  ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں جمیل اصغر ناصر گوندل،  جنرل سیکرٹری حسبان شاہ بخاری،  ویمن سیکرٹری حرا علی اور دیگر نے خطاب کیا

پرامن احتجاجی مظاہرہ میں کوآرڈینیٹر راجہ ناصر عثمان مشتاق کیانی راجہ عامر شاہ زیب سلیمی محمد نئیر محمد خالد خان سید خالد حسین شاہ راجہ اشفاق اور دیگر شریک تھے۔