نادرا کی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایف آئی اے کو شکایت

—فائل فوٹو

ایف آئی اے کے براہ راست خفیہ معلومات کے حصول کے معاملے پر نادرا نے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایف آئی اے کو شکایت کر دی۔

نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی پولیس کی درخواستوں سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مینوئل خطوط ارسال کیے۔

نادرا کے مراسلے پر ڈی جی نے ایف آئی اے کے تمام زونز کو سخت ہدایت جاری کر دی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سرکلز ڈیٹا شیئرنگ ماڈیول پورٹل کے ذریعے نادرا کو درخواست بھیجیں اور تمام ایف آئی اے دفاتر معلومات کے حصول کے لیے ڈیٹا شیئرنگ ماڈیول کا استعمال کریں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایف آئی اے زونز کو مختلف محکموں سے براہ راست رابطے سے روک دیا ہے۔

حکم نامے میں ایف آئی اے کو معلومات کے حصول کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کے ذریعے رابطے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے خلاف ورزی پر متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مینوئل ڈاک کے ذریعے خفیہ معلومات لیک ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔