کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیر اعظم کے دفتر پر حملہ

—فائل فوٹو

شمالی عراق میں کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیر اعظم کے دفتر کو 2 ڈرونز نے نشانہ بنایا۔

کُردستان ریجن سیکیورٹی کونسل کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ڈرون حملہ ایرانی حدود سے کیا گیا۔

وزیراعظم کردستان ریجن مسرور بارزانی نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ اور ناقابلِ قبول حملوں کی مذمت کرتا ہوں، ایسے حملے خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

مسرور بارزانی کا کہنا ہے کہ میرے دفتر اور ریجن کی سیکیورٹی و انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کی رہائشگاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔