جنگلات میں لگی آگ جرمنی کی سرحد کی جانب بڑھنے لگی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بیلجیئم کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 3 ہزار ہیکٹر رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب یہ آگ جرمنی کی سرحد کی جانب بڑھ رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم میں تاریخ کی بدترین جنگلات کی آگ نے 3 ہزار ہیکٹر رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ہیلی کاپٹر، فائر فائٹرز، فوج اور مقامی کسان جنگل میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مقامی حکام نے انخلاء کرنے والے شہریوں کو فی الحال گھروں کو واپس نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جرمنی کی جانب بڑھنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یورپی فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم کے مطابق یہ بیلجیئم میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی جنگلاتی آگ ہے جو 2011ء میں لگنے والی آگ سے دگنی سے بھی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ یورپ میں شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔