امریکا اور اسرائیل کی مکمل شکست تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی مسلح افواج

فائل فوٹو

ایرانی مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی مکمل شکست تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ دشمن کے ہتھیار ڈالنے تک ایران اپنے جائز حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔

غلام حسین محسنی نے کہا کہ ایران کے علاقائی یا سرحدی حصے میں کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اور جنگ دونوں ہی میں ٹرمپ شکست خوردہ ہیں، ٹرمپ اور ان کے مشیر جان لیں کہ متکبر امریکا کبھی ہرمز میں قدم نہیں رکھ سکے گا۔