Home اہم خبریںپاکستانی سفاتخانے میں یومِ آزادی کی تقریب، قومی ہاکی ٹیم کی شرکت

پاکستانی سفاتخانے میں یومِ آزادی کی تقریب، قومی ہاکی ٹیم کی شرکت

by 93 News
0 comments
جنگ فوٹو

نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفارت خانے نے 79 واں یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منایا، تقریب میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

پاکستان ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیدرلینڈز کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کے طلبہ، خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

سفیر سید حیدر شاہ نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ قومی پرچم لہرایا، اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے یومِ آزادی کے پیغامات بھی حاضرین کے سامنے پڑھ کر سنائے گئے۔

تقریب کی خاص بات پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت تھی، قومی ہاکی ٹیم ان دنوں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز میں موجود ہے۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

تقریب سے ہاکی ٹیم کے کپتان ابوبکر محمود نے بھی خطاب کیا اور سفارت خانے اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیم ہاکی ورلڈ کپ کے دوران اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ اسٹیڈیمز میں جا کر پاکستان ٹیم کے میچز دیکھیں اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔

سفیر سید حیدر شاہ نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی پر تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔ 

انہوں نے بانیانِ پاکستان، شہداء اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

تقریب کا اختتام پاکستان کی خوشحالی، سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00