Home اہم خبریںپاکستان اور فرانس کے درمیان پیرس میں کثیرالجہتی امور پر مشاورت

پاکستان اور فرانس کے درمیان پیرس میں کثیرالجہتی امور پر مشاورت

by 93 News
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

پیرس میں پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیرالجہتی امور پر مشاورت ہوئی ہے، پاکستانی وفد کی قیادت اقوام متحدہ امور کے خصوصی سیکریٹری سفیر نبیل منیر نے کی۔ 

فرانسیسی وفد کی قیادت انسانی حقوق اور فرانکو فونی کی ڈائریکٹر ناتھالی بروڈ ہرسٹ نے کی۔ 

اس موقع پر پاکستان اور فرانس نے کثیرالجہتی شعبے میں تعاون اور مذاکرات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

دونوں ممالک نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔ 

پاکستان اور فرانس نے اقوام متحدہ اور امن وسلامتی کے امور پر رابطہ کاری مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ 

مشاورت میں اقوام متحدہ کی امن مشنز، انسداد دہشت گردی اور اقوام متحدہ میں اصلاحات پر بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستان فرانس مشاورت میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان اگلے مرحلے کی کثیرالجہتی امور پر مشاورت اسلام آباد میں ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00