پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد

فائل فوٹو

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن نے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ یومِ آزادی منانے والے تمام پاکستانیوں اور پاکستان کے دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں ہیں۔

Related posts

تعلیم سے محروم خواتین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ

امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک