ایکس نے حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

—فائل فوٹو

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے یمن کے حوثی گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

یحییٰ سریع کے ایکس اکاؤنٹ کے 1 لاکھ 21 ہزار 500 سے زائد فالوورز تھے۔

 اکاؤنٹ بلاک کیے جانے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں۔

اکاؤنٹ پر ’Account Suspended‘ کا نوٹس درج ہے، جس کے ساتھ ایکس کی جانب سے پیغام بھی موجود ہے کہ پلیٹ فارم اپنے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس معطل کرتا ہے۔

یحییٰ سریع کا ایکس اکاؤنٹ بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملوں، سعودی عرب اور یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف کارروائیوں کے اعلانات کے لیے اہم ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔

Related posts

صرف 3 منٹ کی شدید ورزش 90 منٹ کی نارمل سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند: سائنسی تحقیق

امن عمل میں دنیا کے ساتھ ہیں، پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے، صدر زرداری

میں معصوم ہوں، طویل عرصہ شک کے دائرے میں رہی ہوں، ریا چکرورتی