پاکستان اور ناوے کا اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تنازعات کے پُرامن حل پر اتفاق

— تصویر بشکریہ دفتر خارجہ

پاکستان اور ناروے نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تنازعات کے پُرامن حل پر اتفاق کر لیا۔

مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان نے ناروے کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے، مسئلہ کشمیر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیرِ خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پہلے سے کشیدہ صورتِ حال میں نئی جہت پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار بنانا بند کرے، بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں نے دفاع، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر ناروے کے وزیرِ خارجہ نے ایران امریکا تنازع میں وزیرِ اعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

Related posts

شہود علوی کا بیوی سے متعلق متنازع بیان پر یوٹرن

حماس کی خطے میں تمام جنگیں ختم ہونے کے ایرانی مؤقف کی حمایت

بی ٹی ایس کے وی کا قوتِ سماعت متاثر ہونے کا انکشاف