سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا نام ’جناح-1‘ رکھ دیا گیا ہے، یہ نام ملک گیر مقابلے میں موصول تجاویز میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

سپارکو کے مطابق ملک بھر سے چاند گاڑی کے نام کے لیے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں، جناح-1 نام 7 شرکاء نے تجویز کیا اور فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔

بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم ’جناح-1‘ نام تجویز کرنے والے فاتح قرار پائے ہیں۔

چیئرمین سپارکو نے کہا ہے کہ ’جناح-1‘ قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت ہے، یہ پاکستان کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری روور 2029ء میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہو گا، ’جناح-1‘ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔

Related posts

پشاور ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونبوالے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا

ساحل کے قریب متاثرہ آئل ٹینکر کو بچانے کی کارروائی جاری

عبداللّٰہ شفیق نے ریڈ بال کرکٹ میں فارم کی واپسی کا کریڈٹ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ کو دیدیا